جانور،پرندے کاروبار ، 26 اپریل لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن

جانور،پرندے کاروبار ، 26 اپریل لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی جانب سے جنگلی جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے لیے 26اپریل لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسران کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔

جنگلی جانوروں اور پرندوں کی غیر قانونی فروخت روکنے کے لیے پنجاب حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پرندوں اور جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلرز کو ریکارڈ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی جنگلی پرندہ یا جانور بغیر ریکارڈکے نہ خریدیں اور نہ فروخت کریں صرف رجسٹرڈ بریڈنگ سنٹرز سے ہی جنگلی جانور اور پرندے خریدیں ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ وائلڈ افسروں کو 26 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں