فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا

جکھڑ(سٹی رپورٹر )ضلعی فوڈ اتھارٹی کی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی ،دودھ بردار گاڑیوں سمیت مختلف ملک شاپس اور ڈیری یونٹس کی بھی چیکنگ کی گئی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے ایک لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کو چیک کیا اورسینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ ملوث افراد کو لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ۔عدنان حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دریں اثنا چیف انسٹرکٹر محکمہ سول ڈیفنس حافظ نعیم الرحمٰن کی سربراہی میں مختلف مقامات پر غیر قانونی ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی ، چار دکانوں کا فائر سیفٹی کے نامکمل انتظامات پر چالان کر دیا اور ایک گیس شاپ کے خلاف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں