مجسٹریٹس روٹی نان نرخوں پر عمل یقینی بنائیں:ملک عباس

مجسٹریٹس روٹی نان نرخوں پر عمل یقینی بنائیں:ملک عباس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین عباس اعوان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز علی سمیر،ندیم بلوچ، نعمان علی ڈوگر ،غزالہ یاسین چڈھر سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی،ڈی او انڈسٹریز کی ماہانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی کارکردگی بڑھائیں، نان 20 اور روٹی 15 روپے پر دستیابی کو یقینی بنائیں، نان و روٹی شاپس پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں ،تمام پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نرخوں کا معائنہ کریں،گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ روٹی ونان کی زائد قیمت وصول کرنے والے نانبائیوں کی شکایات وزیراعلیٰ ٹول فری نمبر یا پنجاب قیمت ایپ پر درج کروائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں