رشتہ دینے سے انکار پر کمسن لڑکی کو مبینہ طور اغوا کر لیا

رشتہ دینے سے انکار پر کمسن  لڑکی کو مبینہ طور اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رشتہ دینے سے انکار پر کمسن لڑکی کو مبینہ طور اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی کے رہائشی ظفر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 14 سالہ بیٹی خدیجہ کا ملزم ارم ، شاہد اور علی حسن کی جانب سے رشتہ مانگا جارہا تھا ، جنہیں عمر کم ہونے کی بنا پر رشتہ دینے سے انکار کیاگیا۔ تو ملز موں نے مبینہ طو رپر انکی کمسن بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں