حضور نبی کریم کی سیرت کو اپنانے سے دنیا آخرت سنور جائے گی :مقررین

حضور نبی کریم کی سیرت کو اپنانے سے  دنیا آخرت سنور جائے گی :مقررین

چناب نگر(نامہ نگار)خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولاناقاری محمدرفیق نفیسی، مولانا صاحبزادہ پیر بدر عالم چنیوٹی ،مولانا مفتی عتیق الرحمن نفیسی نے کہا ہے۔

 کہ جس طرح ماہ رمضان میں نمازوں کی پابندی کرتے رہے ہو اسی طرح باقی مہینوں میں بھی عبادات کا اہتمام کریں اسی میں اﷲ کی رضااور خوشنودی ہے جنہوں نے اﷲ کے گھروں کو آباد کیا خدا تعالی رحم والا معاملہ فرما کر انکے گھروں کو آباد کرتا ہے ،مقررین نے مزید کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے خود کو پورا کا پورا دین میں داخل کرلو، دنیا وآخرت کی کامیابی اتباع رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم میں ہے ،حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو اپناآئیڈئل بنالیں دنیا آخرت سنور جائے گی آخر میں ملکی دفاع و سلامتی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں