جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت پر ایکشن ، 49 پرندے پکڑ لئے

جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت پر ایکشن ، 49 پرندے پکڑ لئے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات فیصل آباد کی برڈ مارکیٹ میں کار روائی جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے قبضے سے 49 پرندے پکڑلیے ۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے جھنگ بازار برڈ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے ڈیلرز کو پکڑ لیا ان کے قبضے سے 12 رنگ نیک طوطوں کے بچے 19 رنگ نیک طوطے بڑے 15 الیگزینڈرائین طوطے 3 ریڈ ہیڈڈ طوطے تحویل میں لیے پکڑے گئے پرندوں کو عدالتی احکامات کے بعد بریڈنگ سنٹر گٹ والا منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیلرز کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں