فیصل آباد کی فضا صاف نہ ہوسکی ،ایئر کوالٹی انڈیکس 114

فیصل آباد کی فضا صاف نہ ہوسکی ،ایئر کوالٹی انڈیکس 114

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)موسم صاف ہونے کے باوجود فیصل آباد کی فضا صاف نہ ہوسکی صنعتی شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 114 پوائنٹس ہے سردی ختم ہوتے ہی محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں بھی ٹھپ ہوچکی ہیں ۔

سردی ختم ہوچکی ہے لیکن سردی میں آنے والے سموگ کے اثرات ابھی بھی صنعتی شہر کی فضا میں موجود ہیں دھوئیں کی روک تھام اور غیر معیاری ایندھن کا استعمال نہ رکوانے کی وجہ سے فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 114 پوائنٹس پر موجود ہے ماہرین کے مطابق سموگ کی شدت میں ہرآ نے والے سال کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی سردی کے دوران فیصل آباد میں سانس لینا مشکل ہوجائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں