ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی روٹی ، نان کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی روٹی ، نان کی قیمتوں  پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی نان بائی اور ہوٹل ایسوسی ایشن سے میٹنگ کی، اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز سمیت نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے نان بائی اور ہوٹل ایسوسی ایشن سے روٹی و نان کی قیمت پر عملدرآمد بارے تجاویز لیں، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ نان بائی ایسوسی ایشن حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مقررہ نرخ پر ہی روٹی اور نان کی فروخت کو یقینی بنائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں