ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈمپر ڈرائیور شہر میں صفائی کے بعد کوڑا پھیلانے لگے ، لوگ پریشان

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈمپر ڈرائیور شہر میں صفائی کے بعد کوڑا پھیلانے لگے ، لوگ پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈمپر ڈرائیورز نے شہر میں صفائی کے بعد کوڑا پھیلانے کو وتیرہ بنا لیا۔ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کئے گئے۔۔۔

صفائی آپریشن کے دوران شہر کی مرکزی شاہرات کی صفائی ستھرائی کروائی جاتی ہے جس سے جمع ہونے والے کچرے کو عارضی ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جاتا ہے اور بعد ازاں ڈمپر کے ذریعے کچرا مرکزی پوائنٹ تک منتقل کیا جاتا ہے تاہم ڈمپر ڈرائیورز کی غفلت کے باعث صفائی کے بعد ایک بار پھر شہر کچرا کنڈی بن جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ کچرے سے اوور لوڈ ڈمپرز ہیں جو مرکزی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے نہ صرف کوڑا کرکٹ دوبارہ سے سڑکوں پر پھینک جاتے ہیں ۔ایف ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق ڈرائیورز کو کچرا بھرنے کے بعد خصوصی طور پر جالی سے ڈھانپنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاہم رفتار زیادہ ہونے کے باعث ہلکا کچرا اڑتا ہے ۔ شہریوں نے حکام کے اس مؤقف پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ صفائی کی ذمہ دار کمپنی کو کچرا ڈمپنگ پوائنٹس تک بکھرے بغیر پہنچانے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں