ڈی ڈی او ہیلتھ اور ممبر بار کے درمیان صلح کروا دی گئی

  ڈی ڈی او ہیلتھ اور ممبر بار  کے درمیان صلح کروا دی گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)صدر بار ایسوسی ایشن میاں عمران دانش ،جنرل سیکرٹری عامر عباس نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر علی چشتی اور ممبر بار ایڈووکیٹ تنزیل خان کے مابین جاری اختلاف کو ختم کروا کر صلح کروا دی۔۔

 اس حوالے سے تقریب میں سابق جنرل سیکرٹری بار وکلاء برادری،صدر آراء ایسوسی ایشن اسلم گجر،صدر جڑانوالہ پریس کلب مہر آصف نذیر، جنرل سیکرٹری صابر گھمن نے شرکت کی ۔میاں عمران دانش اور عامر عباس نے کہا کہ وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے وکلاء اور ڈاکٹر کمیونٹی ملکر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں