ڈی پی او نے عوامی مسائل سنے دادرسی کی ہدایت، تھانہ بھوانہ کادورہ

ڈی پی او نے عوامی مسائل سنے  دادرسی کی ہدایت، تھانہ بھوانہ کادورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔

درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے اور فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہ ہوتا ہوتو شہری بلاجھجھک میرے دفتر آئیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ دریں اثنا ڈی پی اونے کا سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن بھوانہ کاسرپرائز وزٹ کیا ۔ فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا ۔تھانہ میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ بھوانہ کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ تعمیراتی کام کا معیار چیک کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں