بجلی چوروں کیخلاف مہم مزید تیز کی جائے :آصف رضا

بجلی چوروں کیخلاف مہم مزید تیز کی جائے :آصف رضا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیر صدارت بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کی پیشرفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری کا جائزہ اجلاس ہوا ۔

 واپڈا ، فیسکو، پولیس ، ریونیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں بارے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے تمام متعلقہ محکموں و فیسکو افسروں کو بجلی     چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں