متبادل جدید آبپاشی کے نظام کو فروغ دینا ہو گا :ڈاکٹر اقرار

 متبادل جدید آبپاشی کے نظام کو فروغ دینا ہو گا :ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر پانی کی کمی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔

 جس کے لئے ہمیں زرعی میدان میں متبادل جدید آبپاشی کے نظام کو فروغ دینا ہو گا تاکہ پانی کی بچت کو ممکن بناتے ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان جیوانفارمیٹک برائے پانی و زرعی ریسورس  مینجمنٹ سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ کم پانی والے آبپاشی کے ذرائع کو عام کرنے کے لئے انڈسٹری کے ساتھ مل کر کاوشیں بروئے کار لائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں