انصاف فراہمی سے ہی ملک وقوم ترقی کرینگے :ڈاکٹر نثار

انصاف فراہمی سے ہی ملک وقوم ترقی کرینگے :ڈاکٹر نثار

پینسرہ(نمائندہ دنیا)انصاف کی فراہمی یقینی بنائے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی ہمیں انصاف فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا جب تک ادارے انصاف نہیں کریں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔۔۔

 انتقامی سیاست ہی اصل فساد کی جڑ ہے جب آپ کسی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوتے ہیں تو اس پر جھوٹے مقدمات بنا دیتے ہیں مگر قوم اپنی عدلیہ اور اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے ،ججز اور کپتان انصاف کے منتظر ہیں ،رہائی کیلئے تحریک تیز کریں گے ، ہم اپنے کپتان کو آزاد کروائیں اورانصاف دلوائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہ خیراتی سیٹوں والے حکومتی نمائندے زیادہ عرصہ اقتدار کو انجوائے نہیں کر سکیں گے جعلی مینڈیٹ کی مدت بہت کم ہوتی ہے جیت ہمیشہ حق سچ کی ہوتی ہے ۔ن لیگ کا بیانیہ عوام قبول کرنے کو ہرگز تیار نہیں ، لیگی قیادت اپنے لئے سیاسی قبر کھود رہی ہے ہماری سیاست ختم کرنے کے دعوے دار آج عوام کے سامنے جانے کے بھی قابل نہیں رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں