فوڈ اتھارٹی ٹیموں کامعائنہ ،ناقص اشیاکی فروخت پر جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کامعائنہ ،ناقص اشیاکی فروخت پر جرمانے

جھنگ،اٹھارہ ہزاری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے جھنگ اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں سکولوں کی کینٹینز اور فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا ۔

حسینیہ کریانہ سٹور، حسینیہ سکول نزد گوجرہ روڈ پر سکول کی حدود میں ممنوعہ ، زائد المعیاد مشروبات اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر جرمانے کئے گئے ۔ سٹرائیو گرائمر سکول ، آفیسر کیڈٹ کالج جھنگ بوائز،کیڈٹ کالج جھنگ، دار ارقم سکول، سول لائنز سٹریٹ ڈاکٹر حنیف والی جھنگ اور فیمس گرائمر سکول خاکی شاہ روڈ پرمعائنہ کے دوران کاربونیٹیڈ مشروبات، مصنوعی یا انرجی ڈرنکس نہ ملے ، پیک اور لیبل والی اشیافروخت کی جارہی تھیں ۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں سکولوں کے معائنہ پر بھی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔فوڈ اتھارٹی ٹیمنے مختلف فوڈ پوائنٹس ذیشان کارٹ، سلیمان سموسہ پوائنٹ، ایوب نشتہ پوائنٹ ،کاشف دال چاول کا بھی معائنہ کیا اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے بارے سختی سے ہدایات جاری کیں۔ فوڈ اتھارٹی نے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا میں ضلع بھر کے سکول کینٹینز کے ہیڈز/ شاپ کیپرز شامل تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں