واجبات جمع نہ کرانے پر 5موضع جات کے نمبردارفارغ

واجبات جمع نہ کرانے پر 5موضع جات کے نمبردارفارغ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی واجبات سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے اور گاؤں میں موجود نہ ہونے پر پانچ موضع جات کے نمبرداروں کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڈر جاری کر دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب لینڈ رولز 1968 کے تحت نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڈر جاری کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو متعلقہ موضع جات میں نئے نمبردار تعینات کرنے کیلئے فائل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ظفر عباس شاہ موضع رتہ متہ شمالی جنوبی کی نمبرداری منسوخ اور نذر موضع بھیرو کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ رانا دین موضع جان محمد نو اورعارف موضع مدوکی کی نمبرداری بھی منسوخ کر دی گئی۔ ظفر اقبال موضع اصحابہ شمالی کو بھی نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں