مختلف واقعات میں 5افراد کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا

مختلف واقعات میں 5افراد کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 5 افراد کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا۔تھانہ صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 463گ ب میں رفعت بی بی کے بیٹے اور چک نمبر 473گ ب کے رہائشی انور کے بھائی کو نامعلوم ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے محلہ ملت ٹاوّن کے رہائشی عدنان سرور کو اسکے بہنوئی سمیت ملزموں کی جانب سے مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا جبکہ اس دوران انکے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے انہیں نقصان کا بھی شکار بنایا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 113گ ب کے رہائشی علی رضا کے والد عبدالقیوم کو نامعلوم ملز موں کی جانب سے مبینہ طو رپر اغواکرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں