لائلپور میوزیم کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں مل سکیں

لائلپور میوزیم کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں مل سکیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تنخواہوں کے بغیر عید گزارنے والے لائلپور میوزیم کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں دس سال سے نوکری کرنے والے ملازمین تاحال کنٹریکٹ سے بھی محروم ہیں اور ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں ۔

لائلپور میوزیم کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر بھی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھیں ملازمین نے تنخواہ کے بغیر ہی عید گزاری اور تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں لائلپور میوزیم میں کام کرنے والے  ملازمین گزشتہ دس سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور تاحال ملازمین کو کنٹریکٹ بھی نہیں دیا جاسکا10سال سے کام کرنے والے ملازمین تاحال ڈیلی ویجز پر ہی کام کررہے ہیں اس کے باوجود تنخواہیں نہیں مل ر ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ اب بچوں کو سکولوں سے نکالا جارہا ہے گیس اور بجلی کے میٹر کسی بھی وقت کٹ سکتے ہیں اور گھروں میں راشن بھی موجود نہیں نوکری کرنے کے باوجود گھروں میں فاقہ کشی ہے ملازمین کا کہنا ہے اب نہ تو کام کرسکتے ہیں نہ چھوڑ سکتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اس سنگین صورتحال پر توجہ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں