نہری پانی کی چوری ، توکنے کیلئے آ نے والے ملازمین پر تشدد

نہری پانی کی چوری ، توکنے کیلئے آ نے والے ملازمین پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے آنے والے ملازمین کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 644 گ ب میں محکمہ انہار کے ملازمین نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے کار روائیوں میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزم وسیم اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا گیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جبکہ سرکاری املاک اور پراپرٹیز کو بھی نقصان کا شکار بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں