ایل پی جی کا دھندہ جاری ، زنگ آلود سلنڈرز سے خطرہ

 ایل پی جی کا دھندہ جاری ، زنگ آلود سلنڈرز سے خطرہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کے تمام تر دعوئوں کے باوجود ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کم نہ ہوسکا ناقص اور زنگ آلود سلنڈرز میں ری فلنگ ایک مسلسل خطرہ ہے ۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ہر روز غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارر وائیاں کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کار روائیوں کی پریس ریلیز بھی جاری کردی جاتی اور سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی جاتی ہے مگر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ سول ڈیفنس کی تمام تر کاوشوں اور دعووں کے باوجود غیرقانونی گیس ری فلنگ کا کاروبار کم نہیں ہوسکا شہر اور گرد ونواح میں ہزاروں غیر قانونی ایجنسیاں اور گیس ری فلنگ کی دکانیں جوں کی توں موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں