سرکاری گند م خریداری شروع نہ ہونے پر احتجاجی ریلی

سرکاری گند م خریداری شروع نہ ہونے پر احتجاجی ریلی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے زیر اہتمام گندم کی سر کاری خریداری شروع نہ کر نے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کے خلاف ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔

قیادت ضلعی صدر کسان بورڈ عبد الحق بھٹی نے کی ، میاں شعیب ایڈ ووکیٹ ،میاں وکیل سمیت کارکنان اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد نے شر کت کی ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ گندم کی سرکاری نرخوں پر فوری خریداری شروع کی جائے ، کسانوں کی زرعی اجناس کے نرخ انکی لاگت کے مطابق دینے اورریلیف فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ، زرعی ملک ہو نے کے باوجودوطن عزیز غذائی قلت کاشکارہے ،جسکی بنیادی وجہ حکمرانوں کی ناقص زرعی پالیسیاں اور کسان دشمن اقدامات ہیں ، حکومت باااثر افراد کے اربوں روپے کے قرضے تو معاف کر رہی ہے ، کسانو ں کو ریلیف نہیں دے رہی۔بعد ازاں احتجاجی شرکاء کے نمائندہ وفد نے ڈی سی نعیم سندھو سے ملاقات کی ،ڈپٹی کمشنر نے گندم 3900 روپے من فروخت یقینی بنانے اورکاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی اور کہا کاشتکاروں کے مسائل حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں