کسان بورڈ اور انجمن کاشتکاران کاتحصیل چوک میں احتجاج

کسان بورڈ اور انجمن کاشتکاران کاتحصیل چوک میں احتجاج

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)کسان بورڈ اور انجمن کاشتکاران شورکوٹ کے زیر اہتمام گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت کی ناروا پالیسی کیخلاف کسانوں نے تحصیل چوک شورکوٹ میں احتجاج کیا۔۔۔

جس کی قیادت کسان بورڈ کے صدر چوہدری اشفاق حصاری نے کی کاشتکاروں نے کہا کہ حکومت گندم مافیا کا تدارک کرے حکومت پنجاب گندم کا ایک ایک دانہ خرید ے حکومت کاشتکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے اگر حکومت نے گندم خریدنے کی صحیح پالیسی مرتب نہ کی تو کسانوں کا احتجاج پورے پنجاب میں پھیل جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں