پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی رکوانے میں ناکام

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی رکوانے میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سامنے بے بس ہوگئے وارننگ کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا خور و نوش کی قیمتیں کم نہ کرواسکے ۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو محکمانہ کار روائی کی وارننگ دی تھی اور کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارکردگی بہتر نہ کی شہر اور گرد ونواح میں اشیا ضروریہ ریٹ لسٹ سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی رکوانے میں ناکام ہیں اور ڈپٹی کمشنر ان پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں