حافظ محمد صداقت علی چشتی نے 8سالہ عالم دین کورس درس نظامی مکمل کر لیا

حافظ محمد صداقت علی چشتی نے 8سالہ  عالم دین کورس درس نظامی مکمل کر لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال سے فارغ التحصیل حافظ محمد صداقت علی چشتی نے 8سالہ عالم دین کورس درس نظامی ، دورہ حدیث مکمل کرلیے ۔

جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال سے فارغ التحصیل حافظ محمد صداقت علی چشتی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ابوالحسن مفتی شہباز حسین چشتی صدر مفتی دارالافتا وامیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ ،علامہ محمد شہباز رضوی فاضل جامعہ نظامیہ، علامہ مفتی غلام مرتضیٰ نعیمی فاضل جامعہ نعیمیہ ،مولانا محمد امیر علی نعیمی فاضل جامعہ نعیمیہ یہ وہ ہستیاں ہیں کہ جنہوں نے بے حد محنت، شفقت سے بندہ ناچیز کو مکمل دورہ حدیث پڑھایا، اﷲ پاک ان سب کو تا حیات سلامت رکھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں