سابق چیئرمین بلدیہ محمد شریف ملک کی چیف آفیسر محمد طاہر فاروق سے ملاقات

سابق چیئرمین بلدیہ محمد شریف ملک کی  چیف آفیسر محمد طاہر فاروق سے ملاقات

کمالیہ(نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین بلدیہ محمد شریف ملک کی چیف آفیسر محمد طاہر فاروق سے ملاقات، عوام الناس کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ،سابق چیئرمین بلدیہ محمد شریف ملک نے کہا کہ پارکس سمیت صفائی ستھرائی کے عمل میں بہتری آئی ہے۔

 جس کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم جاری ہے جس میں زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ پارکس کو خوبصورت بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں