چنیوٹ:ریونیو افسر وں کو ریکوری کے اہداف مکمل کرنیکی ہدایت

چنیوٹ:ریونیو افسر وں کو ریکوری کے اہداف مکمل کرنیکی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ریونیو افسروں کو آبیانہ ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر ، زرعی انکم ٹیکس ریکوری ، سٹیمپ ڈیوٹی انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فصلوں کو قرق کیا جائے تاکہ ریکوری کا حصول یقینی بنایا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور ریونیو کے حصول کیلئے افسر فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں