ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ ایس پی آفس میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ ایس پی آفس میں کھلی کچہری، مسائل سنے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ ملک عابد علی ظفر کی روزانہ کی بنیاد پر ایس پی آفس میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسروں کواحکامات صادر کیے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس پی آفس میں عوام الناس کی سہولت کے لیے کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔ جس کامقصد عوام الناس کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر سننا اور ان کے فوری حل کیلئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے ۔ کھلی کچہری میں آئے سائلین کے بعض مسائل موقع پر حل کروائے باقی شکایات جلد حل کے لیے متعلقہ افسروں کے حوالے کردئیے گئے ۔ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی ،لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں