صوبہ بھر میں اتائیوں کے 166 غیرقانونی کلینک سیل

صوبہ بھر میں اتائیوں کے 166 غیرقانونی کلینک سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں اتائیوں کے 166 غیرقانونی کلینکس سیل کردیئے ۔

پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے جانب سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اتائیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جن کے مطابق غیر رجسٹرڈ کلینکس، غیر سند یافتہ ڈاکٹرز کے خلاف مجموعی طور پر 887 مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جبکہ 166 غیر قانونی کلینک کو سر بمہر کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ پی ایچ سی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی معالج اپنے طے شدہ دائرہ کار سے ہٹ کر علاج کرے گا تو وہ بھی اتائیت کے زمرے میں آئیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں