4 ڈپٹی کمشنرز کوپروموشن کورس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار

4 ڈپٹی کمشنرز کوپروموشن کورس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پروموشن کورس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

 پاکستان ایڈمنسریٹیو سروس کے چار افسروں کا نام 40 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں ابتدائی طور پر شامل کیا گیا جن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی خانیوال وسیم حامد اور ڈی سی چکوال قرۃالعین شامل تھیں تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ افسروں کو ترقیاتی کورس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وفاق کو مذکورہ افسروں کے نام کورس کی فہرست سے خارج کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 29 اپریل سے 5 جولائی تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر گریڈ 18 اور اس سے زائد کے 14 افسران کے نام شامل کیے گئے تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں