آزادی رائے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:صحافی برادری

 آزادی رائے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:صحافی برادری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مقامی صحافیوں ملک نعیم وفا ،رانا سلطان محمود خاں، حافظ عبدالحئی ملک اور عمران شفیق نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے اس عزم کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 کہ آزادی اظہار رائے کے لئے آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔صحافیوں کی قربانیوں نے ہمارے ارادوں اور عزم کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ آزاد اور ذمہ دار میڈیا ریاست اور عوام کے مفاد میں ہے ، میڈیا پر قدغن لگانے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور تاریخ کا یہ سبق سب کو یاد رکھنا چاہیے ۔صدر، وزیراعظم، تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کسی بھی قسم کی قانون سازی سے قبل صحافتی تنظیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں