گاڑی کی خریداری کے دوران شہری کی اصل دستاویزات خورد برد

گاڑی کی خریداری کے دوران  شہری کی اصل دستاویزات خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات پر گاڑی کی خریداری کے دوران اصل دستاویزات خورد برد کرلی گئیں ۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں میں عابد نے ملزم لیاقت سے 6 لاکھ 20 ہزار روپے میں گاڑی خریدی ملزم نے گاڑی تو فراہم کردی لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود اصل فائل اور دیگر دستاویزات  فراہم نہ کیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں