خاتون کی رقم اور مکان ہتھیانے کیلئے جعلی اقرار نامہ تیار کروالیا

 خاتون کی رقم اور مکان ہتھیانے  کیلئے جعلی اقرار نامہ تیار کروالیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم نے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی رقم اور مکان ہتھیانے کی نیت سے مبینہ طورپر جعلی اقرار نامہ تیار کروالیا۔

۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رضیہ بانو کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ ملز موں کی جانب سے قریبی اور اعتماد کا تعلق ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اوقات میں اسکی رقم اور مکان ہتھیانے کی نیت سے جعلی اور خود ساختہ اقرار نامہ تیا رکرتے ہوئے اسے فراڈ کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں