ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف مقدمات

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی  فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے سمال اسٹیٹ میں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران ملز موں کی فیکٹریوں سے نکلنے والا کالا اور مضر صحت دھواں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا۔ جس پر 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں