جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن سیل نے جعلی کاغذات کی مدد سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے۔۔

 ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نجی پرواز کے ذ ریعے جعلی اور بوگس کاغذات کی مدد سے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے ملزم آصف شہزاد کو حراست میں لے لیاگیا۔ جسکے قبضے سے یو کے کا جعلی سٹیزن کارڈ کی کاپی اور پاسپورٹ برآمد کرلیاگیا۔ جبکہ ملزم کے انکشاف پر اسکے جعلی دستاویزات تیار کرکے فراہم کرنے والے ایجنٹ کی تلاش کیلئے بھی کار روائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں