شراب کے نشے میں دھت ملزموں کا گھر گھس کر خواتین پر تشدد

شراب کے نشے میں دھت ملزموں کا گھر گھس کر خواتین پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی کی بنا پر شراب کے نشے میں دھت مسلح ملز موں کی جانب سے گھر پر دھاوا ۔۔

بولتے ہوئے خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے منظور پارک کے رہائشی افتخار نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہوکر سابقہ مقدمہ بازی کی بنا پر اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر کے باہر کھڑی گاڑی کی توڑ پھوڑ کے بعد ملز م گھر کے اندر داخل ہوگئے اور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں گھر کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں