کمسن لڑکی کی مزاحمت ، مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

کمسن لڑکی کی مزاحمت ، مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر535 گ ب۔

 کے رہائشی اصغر نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 10 سالہ بیٹی (م) اکیلی گھر میں موجود تھی کہ اس دوران پانی بھرنے کے بہانے ملزم سہیل انکے گھر میں داخل ہوگیااو ر اسکی بیٹی کو قابو کرکے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا متاثرہ بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں