بجلی چورملزموں نے فیسکو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بجلی چورملزموں نے فیسکو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کیلئے جانے والے۔۔

 فیسکو اہلکار کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 8 ج ب میں فیسکو اہلکار روٹین ڈیوٹی کے مطابق بجلی چوری اور واجبات کے نادہندگان کے خلاف کارر وائیوں میں مصروف تھے ۔ اس دوران ملز موں کے گھر کا میٹر اُتارا گیا تو ملزموں کی جانب سے فیسکو اہلکار کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ اس سے بجلی کا میٹر اور دیگر سامان بھی چھین لیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں