جہیز کا سامان اٹھوانے آئے عدالتی بیلف سے ہاتھا پائی

جہیز کا سامان اٹھوانے آئے عدالتی بیلف سے ہاتھا پائی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالتی حکم پر جہیز کا سامان اٹھوانے کیلئے آنے والے عدالتی بیلف کو مسلح افراد کی جانب سے ۔۔

مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ مرید والا کے علاقے چکنمبر 479 گ ب کے رہائشی ملزم سلیم کے گھر عدالتی بیلف اکبر علی اپنے دیگر عملے اور پولیس کے ہمراہ عدالتی حکم پر سامان جہیز اٹھوانے کیلئے پہنچا ۔ اس دوران گھر پر موجود ملزم سلیم ، اسکی والدہ جمیلہ بی بی اور ہمشیرہ سمیت دیگر افراد کی جانب سے مبینہ طورپر عدالتی بیلف کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تشدد کانشانہ بنادیااور اس دوران اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ بعد ازاں ملز موں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں