مخالفین کے کیس کی وکالت کرنے والے وکیل کو فون پر دھمکیاں

مخالفین کے کیس کی وکالت کرنے  والے وکیل کو فون پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کے کیس کی وکالت کرنے والے وکیل کو فون کالز پر مبینہ طورپر دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خالد گلزار ایڈوکیٹ نے پولیس کوبتایا کہ علی نامی ملزم کی جانب سے اسکے مخالف فریق کے کیس کی پیروی اور وکالت کرنے کی رنجش پر فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں