سکولوں میں پانی نہ سایہ، طلبہ سخت گرمی میں پڑھنے پرمجبور

سکولوں میں پانی نہ سایہ، طلبہ سخت گرمی میں پڑھنے پرمجبور

پیرمحل (نمائندہ دنیا )گرمی کی شدت بڑھ گئی ، تحصیل پیرمحل کے گورنمنٹ وپرائیویٹ سکولوں میں پانی نہ سایہ، طلبہ سخت گرمی میں۔۔

 تعلیم حاصل کرنے پرمجبور،وسائل کی کمی کا شکار ایک ایک کمرہ پر مشتمل سکولوں میں بچوں کے لیے الیکٹرک واٹر کولر نہ ہونے سے ٹھنڈا پانی ہے نہ ہی مناسب ہوا کا انتظام ،معصوم بچے اپنا پانی گھر سے لاتے ہیں جو چند گھنٹوں بعد گرم ہوجاتا ہے گرمی بڑھنے کے باوجود وفاقی وصوبائی حکومتوں کے مجاز افسروں نے طلبہ اوراساتذہ کو چھٹیاں دینے کی بجائے حالا ت کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے گرمی کی شدت پربچوں کی نکسیر پھوٹنے اور بے ہوش ہونے کے واقعات ہورہے ہیں اساتذہ اور سکول عملہ سخت پریشان ہیں سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر ہزاروں طلبہ کو محدود وسائل پر ٹھنڈ ا پانی مہیا کرنے سے قاصر ہیں ۔والدین نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کو گرمی سے بچانے کے لیے فوری موسم گرما کی چھٹیاں کی جائیں جن طلبہ کے امتحانات جاری ہے ان کو ٹھنڈا پانی ، سایہ اور ہوادار ماحول میسر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں