گندم ، مکئی کی روٹی سے غذائی بحران پر قابو ممکن:ڈاکٹر اقرار

 گندم ، مکئی کی روٹی سے غذائی بحران پر قابو ممکن:ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ مکئی کی طرز پر۔۔

 باقی فصلات میں بھی جدت لائی جائے تو اس سے نہ صرف غذائی ضروریات کے اہداف پورے کئے جا سکتے ہیں بلکہ زراعت کو منافع بخش بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ مکئی کا کاشتکار زیادہ پیداوار کی وجہ سے خوشحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گندم اور مکئی کے آٹے کی آمیزش سے چپاتی تیار کی جائے تو اس سے غذائیت کے بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں