جنرل ہسپتال سمن آباد میں خاکروب شہریوں کا علاج کرنے لگا

جنرل ہسپتال سمن آباد میں خاکروب شہریوں کا علاج کرنے لگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال سمن آباد میں خاکروب شہریوں کا علاج کرنے لگا۔جنرل ہسپتال سمن آباد میں انتظامیہ نے ۔۔

غفلت کی انتہا کردی جہاں وارڈ میں نرسنگ سٹاف کے بجائے خاکروب کو مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کرنے اور ڈرپس لگانے پر مامور کیا گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ڈاکٹرز اور نرسنگ عملہ خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے جبکہ خاکروب مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں