سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات آج ہونگے

 سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات آج ہونگے

بچیانہ(نمائندہ دنیا )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات آج ہونگے ۔

 انتخابی نشان الاٹ کرکے فول پروف سکیورٹی اور شفاف الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول657گ ب سے ایم زکریا نائب صدر، حسنین نصر جنرل سیکرٹری اورعلی حسن فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 562 گ ب، گورنمنٹ پبلک ہائی سکول گنگاپور اور گورنمنٹ ہائی سکول657گ ب میں طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ گرلز ہائی سکول 562گ ب میں طالبات نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہر سیٹ پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ہائی سکول گنگاپور میں سکول کونسل صدر کیلئے 5امیدوار ، نائب صدر کیلئے 3، جنرل سیکرٹری کیلئے 4جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے 2امیدواران مدمقابل ہیں ،ہائی سکول 657گ ب میں 3صدارتی امیدواران مقدمقابل ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسلز سے طلبہ کو درپیش مسائل حل ہوں گے ،اساتذہ کرام سے مل بیٹھ کر مسائل کاحل نکالا جائے گا۔ ہیڈ مسٹریس صائمہ جبین اور ہیڈ ماسٹر مبارک علی نے کہا سٹوڈنٹس کونسلز بننے سے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ،طلباء وطالبات میں قائدانہ صلاحیتیں بھی پیدا ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں