پی پی 108:پینے کاصاف پانی نایاب، لوگ امراض کا شکار

پی پی 108:پینے کاصاف پانی نایاب، لوگ امراض کا شکار

پینسرہ(نمائندہ دنیا)صوبائی حلقہ پی پی 108میں پینے کا صاف پانی نایاب ، لوگ پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔

حلقہ کے علاقے سدھار، دھاندرہ ،64,65,61,62,63 ج ب سمیت درجنوں دیہات میں زمینی پانی پینے کے قابل نہیں ۔ غیر ملکی این جی او کے سروے کے مطابق 60فیصد پانی میں خطرناک جراثیم ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے پیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں لوگوں کو صاف پانے کے حصول کے لئے دور دراز جانا پڑتا ہے ۔ فلاحی اداروں کی جانب سے لگائے جانے والے فلٹڑ پلانٹس پر صبح شام لوگوں کی قطاریں لگ جا تی ہیں حکومت کی جانب سے بنائی گئی واٹر سکیمیں کئی دہائیوں سے غیر فعال ہو چکی ہیں جن کے دفاتر بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوچکے ہیں ،کسی منتخب نمائندے نے اس جانب توجہ نہیں دی ۔ علاقہ مکینوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے صاف پانی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں