ڈی پی او کاضلع جھنگ کے تھانوں کی پولیس وہیکلز کامعائنہ

ڈی پی او کاضلع جھنگ کے تھانوں کی پولیس وہیکلز کامعائنہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او راشد ہدایت کا ایم ٹی او سیکشن پولیس لائنز میں ضلع بھر کے تھانہ جات اور چوکیوں کی۔۔

 وہیکلز کامعائنہ، گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ڈی پی او نے موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر اور ڈرائیورز کو ہدایات جاری کرتے کہاکہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اوردشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایم ٹی او پولیس وہیکلز کی بروقت مرمت اور فٹنس کو مانیٹر کریں، اس بارے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے گاڑیوں کی بہتر دیکھ بھال کرنیوالے ڈرائیورزکیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے پولیس لائنز کا بھی وزٹ کیا، کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کیلئے پولیس لائنز میں لوئر کلاس کورس جاری ،97 مردکانسٹیبلز اور 8 لیڈی کانسٹیبلز کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے ٹرینی افسروں اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا اور زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں