خاتون کے چیک پر جعلی سائن کرکے ہراساں کرنے پر مقدمہ

خاتون کے چیک پر جعلی سائن  کرکے ہراساں کرنے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کے چیک پر جعلی اور خود ساختہ سائن کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے فرخندہ نے پولیس کوبتایا کہ ملزم اسد بابر، بحرامیناور طارق جاوید کی جانب سے اسکے چیک پر اسکے جعلی دستخط کرتے ہوئے بنک سے ڈس آنر کروانے کے بعد مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ کوتوالی میں درخواست جمع کروا کر اسے ہراساں کیاجارہاہے ۔ جس پرپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں