مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیا

مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول  کر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے محمدی کالونی کے رہائشی زاہد نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش پر دھاوا بول دیاگیا اور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں