دولڑکیوں ، خاتون اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا

دولڑکیوں ، خاتون اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں دولڑکیوں ، خاتون اور لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 68 گ ب کی رہائشی افشاں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کانشانہ بنادیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 112ج ب کی رہائشی حمیدہ نے پولیس کوبتایا کہ اسکے گھرمہمان آئی 14سالہ (ر)کو ملزم ارشاد نے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر74 رب کی رہائشی(س)کوملزم شفیق حسن نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں ملزم عمران، ظہروف اور وقاص نے 17 سالہ (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں