چنیوٹَ :کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی مشینری تقسیم

چنیوٹَ :کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی مشینری تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کی لاگت سے سبسڈی پر زرعی مشینری بذ ریعہ قرعہ اندازی تقسیم کے سلسلہ میں گزشتہ روز۔۔۔

ایک تقریب گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے شرکت کی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف انصاری ، محکمہ زراعت کے افسروں ، زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں قرعہ اندازی کے تحت 60فیصد سبسڈی کے تحت کاشتکاوں کوزرعی مشینری دی جا رہی ہے ، سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کسانوں کو رعایتی نرخوں پر سپر سیڈر، پاک سیڈر، اور رائس اسٹراشریڈر کی فراہمی کی جا رہی ہے ، اس ضمن کا کسان مشینی کاشت اپنا کر اپنی زرعی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں