افسروں کے گھروں کے باہر کرایہ داروں کی نرسریاں برقرار

افسروں کے گھروں کے باہر کرایہ داروں کی نرسریاں برقرار

فیصل آباد(خصوی رپورٹر)محکمہ انہار کے افسروں کی رہائشگاہوں کو کرائیے پر دے کر بنوائی جانے والی نرسریاں ختم نہ ہوسکیں جبکہ وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے سرکار رہائشگاہوں کے خفیہ سروے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے افسروں نے سرکاری رہائشگاہیں نرسری مالکان کو ٹھیکے پر دے رکھی ہیں جس  سے ان نرسریوں کے خلاف کوئی کار روائی نہیں کی جاتی فیصل آباد میں ٹھنڈی کھوئی روڈ پر محکمہ انہار کے افسروں کی سرکاری رہائشگاہوں کے سامنے اور اندر عرصہ دراز سے نجی نرسریاں بنی ہوئی ہیں اور افسر غیر قانونی طور پر ٹھیکے کی رقوم وصول کرتے ہیں۔انسپکشن ٹیم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات اور رہائش چیک کرکے رپورٹ تیار کرے گی انسپکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی اور سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے کا معاملہ بھی دیکھے گی معاملے سے متعلق ایکسین آپریشنز جنید اکبر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو ہیڈ آفس لاہور ہی ڈیل کرتا ہے اس ہر مقامی سطح پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں